• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کو مسلسل اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دے دی۔

لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مہنگی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملات زیر بحث آئے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ذخیرہ کرکے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت مسلسل اقدامات جاری رکھے، چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلاتفریق آگے بڑھایا جائے گا۔

دوران اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کی مہنگائی کے تدارک کے لیے صوبائی حکومت کےا قدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے لانے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور حکومت کو مسلسل اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔

تازہ ترین