سعودی سرحدی سیکیورٹی فورسز نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے صوبے کے جدہ اور رابغ سیکٹرز میں 245 کلوگرام منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
یہ کارروائی سعودی عرب کی سرحدی سیکیورٹی فورسز نے کی تھی۔
اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ جدہ سیکٹر سے 211 کلوگرام سے زائد ہیروین قبضے میں لے گئی ہے۔ جبکہ رابغ سیکٹر میں ساڑھے 34 کلوگرام ہیروین قبضے میں لی گئی۔