• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ساڑھے 4 سو کلو چرس دیگر منشیات کی اسمگلنگ ناکام

  ریاض(شاہدنعیم)سعودی فورسز نے سیکڑوں کلو چرس و دیگر منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 225اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے گروہ کی طرف سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش گروہ 459 کلو چرس، 24 ٹن نشہ آور پودہ قات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، سرحدی محافظ فورس کے ترجمان لیفٹیننٹ مسفر بن غنام القرینی نے کہا ہے کہ گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی کل تعداد 225 ہے، گرفتار شدگان میں 184 یمنی ،23 ایتھوپی، 15 سعودی اور 3 صومالی شہری ہیں۔

تازہ ترین