• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مووی مافیا‘ کے خوف سے کچھ لوگ کھل کر میرے کام کی تعریف نہیں کرتے، کنگنا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کنگنا رناوت نےمیڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کے ٹریلر کی خاصی تعریف ہو رہی ہے لیکن ’مووی مافیا‘ کے خوف سے کچھ لوگ کھل کر ان کے کام کی اس طرح تعریف نہیں کرتے جس طرح دپیکا یا عالیہ بھٹ کے کام کی کرتے ہیں اور اکشے کمار جیسی بڑی بڑی شخصیات نے انھیں چپکے سے ٹیکسٹ کر کے مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں کو بات بات پر لتاڑنے والی کنگنا کا کہنا تھا کہ انھیں سیاسی اور روحانی نظریات کے سبب ہراساں کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین