• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عدالت کا اطالوی بحریہ کے ہاتھوں قتل ماہی گیروں کامعاوضہ ادا کرنیکا حکم

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی سپریم کورٹ نے وفاق کو ہدایت کی ہے کہ اٹلی کی جانب سے ہلاک ہونے والے ماہی گیروں کے لواحقین کو ادا کی گئی معاوضے کی رقم عدالت کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تین ججز پر مشتمل بینچ نے جمعے کے روز وفاقی حکومت سے معاوضے کی رقم سپریم کورٹ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کو کہا ہے، جو پھر ماہی گیروں کے لواحقین کو ادا کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے رقم جمع کروانے کے ایک ہفتے بعد عدالت عظمیٰ وفاق کی درخواست سنے گی جس میں اطالوی فوجیوں کے خلاف دائر مقدمہ خارج کرنے کی التجا کی گئی ہے۔

تازہ ترین