کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے خان پور ریلوے اسٹیشن کے دو ملازمین کی برطرفی کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں۔جمعہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خان پور ریلوے اسٹیشن کے دو ملازمین کی برطرفی کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ ریلوے ملازم خان بہادر اور محمد لطیف پر ٹکٹ چوری کرکے ریلوے کو ایک کروڑ 95 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔انکوائری کمیٹی نے دونوں ملازمین کو ٹکٹ غیر قانونی فروخت کرنے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔