کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں ایمپلائز گرینڈ الائنس کو 12روز سے جاری دھرنا فوری ختم کرنے کا حکم دیا، عدالتی کارروائی کے دوران ہی ایمپلائز گرینڈ الائنس نے 12روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے دھرنا دے کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیے رکھا، ملازمین تنظیمیں مافیا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔