• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی کا موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان سے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے قائم حکومتی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی جانے والی موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانےکافیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان کےدوران ویکسینیشن پلان کابھی جائزہ لیاگیا۔


این سی او سی کے مطابق اجلاس کا مقصد پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور ہے، ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچنی ہے۔

رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12 اپریل کو ہو گا۔

تازہ ترین