علی ظفر معاملہ، میشا شفع کی حاضری سے معافی کی استدعا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر معاملہ، میشا شفع کی حاضری سے معافی کی استدعا

گلوکار علی ظفر کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے اپنی موکلہ کی حاضری سے معافی کی استدعا کردی۔

لاہور میں مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف مہم کے معاملے پر میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کو 22 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

اس معاملے میں عفت عمر، لینا غنی، فریحہ ایوب اور حسیم الزمان کی درخواستوں پر بحث مکمل کرلی گئی۔


میشا شفیع کے وکیل نے اپنی موکلہ کی کیس میں حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی اور استدعا کی کہ اداکارہ و گلوکارہ ملک سے باہر ہیں، انہیں حاضری سے معافی دی جائے۔

وکیل کی درخواست پر مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ میشا شفیع نے تاحال نہ ضمانت کرائی اور نہ ہی وہ گرفتار ہوئی ہیں، تو ایسے میں حاضری سے معافی کی درخواست کیسے دائر ہوسکتی ہے؟

اس سوال پر میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ ایف ائی اے نے کوئی وارنٹ گرفتاری یا نوٹس نہیں بھیجا جبکہ میری موکلہ سے آن لائن تفتیش ہوچکی ہے۔

عدالت نے میشا شفیع کی حاضری سے معافی کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید