• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان وفاق میں اکثریت کھو چکے، ساتھی چھوڑ رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت و مشیرقانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ عمران خان تبدیلی کے بجائے ملک کی زمینیں فروخت رہے ہیں، عمران خان وفاق میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں،عمران خان کے ساتھی ان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانا ہوگا، سندھ کے جزائر پر چائنا کٹنگ کی گئی جزائر پر قبضہ کی غرض سے بنایا گیا قانون ختم ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مزدوروں کی بات نہیں کی، خرم شیر زمان کے حلقہ میں تین بڑے اسپتال موجود ہیں، وفاق سے ان اسپتالوں کے لئے کیا ریلیف حاصل کیا، اس سے قبل دوسری جماعت کے لوگ منتخب ہوئے مگر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، ہم نے بزنس مین کمیونٹی کی سپورٹ کی، سندھ حکومت تاجر صنعت اور مزدوروں کے لئے سہولتیں فراہم کرنے میں کوشاں ہے، سندھ حکومت کے دروازے بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں کے مسائل دیکھنے کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں،انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دیا جائے۔

تازہ ترین