عالمگیر شیخ کو اے سی بی ایس نے ورلڈ پول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نیا نمائندہ مقرر کردیا
پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے چیئر مین عالمگیر شیخ کی اسنوکر میں گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ایشئین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اسپورٹس (اے سی بی ایس)نے ورلڈ پول ایسو سی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں انھیں اپنا نیا نمائندہ مقرر کیا ہے۔