• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام خان بارڈر کو ٹریڈکے لئے شروع کرنااحسن اقدام ہے،ضیاءسرحدی

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا FCAAکے صدر،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری FPCCIکی پاکستان ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنونیئر اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر ضیاء الحق سرحدی نے حکومت کی جانب سے غلام خان بارڈر کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے لئے شروع کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومتی اقدام سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اور جو حجم2.5ارب ڈالرز سے کم ہو کر1ارب ڈالرتک پہنچ چکا ہے وہ بھی انشاء اللہ پورا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا غلام خان بارڈر کے راستے جو گڈز کراچی اور گوادر سے کابل افغانستان تک آئیں گے تقریباً 400کلو میٹر کا فاصلہ کم ہو جائے گااور یقینا ٹرک کے کرایوں میں بھی نمایا ںکمی ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی 20ہزار سے زائد افراد کے علاوہ دیگر ہزاروں افراد کو بھی روزگار ملے گا جو کے معاشی خوشحالی کا زریعہ بھی بنے گاجبکہ اس ٹریڈروٹ کے کھولنے سے پاکستان کو وسطی ایشیا کی منڈیوں تک مختصر ترین راستے کی سہولت حاصل ہو گی۔ جس سے پورے علاقے میں خوشگوار معاشی انقلاب برپا ہو جائے گا۔نہ صرف پاکستانی بلکہ افغانی تاجروں کو بھی اس دن کا بے صبری سے انتظار تھا۔
تازہ ترین