• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں اور ملازمین کی ویکسی نیشن کا آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہاب تک 480قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ہفتہ کو107 قیدیوں اور 4 جیل ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی گئی جب کہاب تک 34جیل ملازمین کورونا ویکسین سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا کے خلاف برسر پیکار ہیں، ویکسین مہم ہر ضلع کے متعلقہ سی ای او ہیلتھ کے تعاون سے کی جا رہی ہے اوراس کامقصدجیل عملے اوراسیروں کوکورونا وباسے محفوظ رکھنا ہے ۔ اسی مقصدکے لئے ملاقاتوں پرپابندی عائدکی گئی تھی ۔
تازہ ترین