• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ بائی لازاور لے آئوٹ پلان کی خلاف ورزی پر پلاٹ سربمہر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اےانتظامیہ نے بلڈنگ بائی لازاور منظور شدہ لے آئوٹ پلان کی خلاف ورزی پر سیکٹر جی ایٹ ون آئی اینڈ ٹی سینٹر کے پلاٹ نمبر 50،51، 52، 53اور54کو سربمہر کردیا۔مذکورہ پلاٹ مالکان نے آئی ایٹ ٹی سینٹر کے عقبی طرف رہائشی علاقے کی جانب غیر قانونی دکانیں کھول رکھی تھیں جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریژری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020کے مطابق ادارہ سے منظورشدہ منصوبے کی خلاف ورزی ہے۔اس ضمن میں مذکورہ پلاٹ نمبر کوسیل کرنے سے قبل مالکان کونوٹس جاری کئے گئے تھے،تاہم مالکان کی جانب سے مزکورہ نوٹسسز پرکوئی تعمیل نہیں کی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز عقبی جانب کے داخلی راستے سیل کردیئے گئے۔واضح رہے کہ آئی اینڈ ٹی سینٹر کے عقبی رخ کھولنا نہ صرف منظور شدہ ایل اوپی کی خلاف ورزی ہے۔غیرقانونی دکانوں کے باعث فٹ پاتھ بھی غیرقانونی پارکنگ اورورکشاپوں سے بلاک ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین