• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم نے کہا ہے کہ نطنز جوہری تنصیب کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحیی نے حملے کی مذمت کی ہے۔

تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحیی نے عالمی برادری سے جوہری دہشت گردی سے نمٹنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مجرموں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اطلاعات سے آگاہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایٹمی تنصیب میں بجلی تقسیم نیٹ ورک میں حادثے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تنظیم ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا نہ ہی کوئی تابکار مادہ خارج ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ واقعہ اسرائیل کے سائبر حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین