• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم جانتے ہی نہیں کہ فحاشی کا مطلب کیا ہے، تجزیہ کار


کراچی ( ٹی وی نیوز) جیو نیوز کے پروگرام میرے مطابق میں بات کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ہم جانتے ہی نہیں کہ فحاشی کا مطلب کیا ہے، قبل ازیں پروگرام کے آغاز میں مریم ظفر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب معاشرے میں فحاشی بڑھ جائے تو اس کا اثرسامنے آتا ہے اس بیان پر کافی تنقید بھی ہورہی ہے اور حمایت بھی۔سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ آپ ابھی سروے کریں یہاں کتنے لوگ ہیں جو فحاشی جانتے ہیں۔

سوچے سمجھے بغیر ہم بولتے رہتے ہیں۔اگر فحاشی وہی ہے جو مطلب ہم اس کا جانتے ہیں تو اہل مغرب میں تو جوئے خانے ، شراب خانے اور پتہ نہیں کون کون سے خانہ خراب ہیں مگر وہ صدیوں سے دنیا کو ڈکٹیٹ کررہے ہیں۔

اصل بات یہ ہے کہ ہم جانتے ہی نہیں کہ فحاشی کا مطلب کیا ہے۔میں نہیں جانتا کہ وزیراعظم نے یہ بات کس حوالے سے کہی ہے کس تناظر میں کی ہے کیونکہ میں نے نہیں سنی اخباروں میں پڑھا ہے۔

ہمارے ہاں اسلامی ہیں اسلام نہیں ہے ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی ہے اسلام نہیں ہے جمہوریہ ہے جمہوریت نہیں ہے۔ پاکستان ہے لیکن کسی معاملے میں پاکیزگی نہیں ہے۔

تازہ ترین