 
                
                 
 
ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا۔
اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2032ء تک ایئرپورٹ کی گنجائش 6 کروڑ 50 لاکھ مسافروں تک بڑھائی جائے گی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ دو سال میں توسیعی تعمیراتی کام کا آغاز متوقع ہے اور ایئرپورٹ پر چہرے کی شناخت کے لیے جدید بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروانے کی تیاری بھی کر لی گئی ہے، یہ نیا سسٹم قطاروں میں کمی اور سیکیورٹی میں بہتری لائے گا۔
رپورٹس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے پروازوں میں تاخیر کی پیشگی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2030ء تک سالانہ 3 کروڑ 80 لاکھ مسافر ایئرپورٹ استعمال کریں گے۔