• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ فیملی میں خوش ہوں مگر مسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں: حسن احمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکار حسن احمد نے اپنے حالیہ ڈرامہ ’جمع تقسیم‘ اور مشترکہ خاندانی نظام سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

وہ اپنی اہلیہ اداکارہ سنیٹا مارشل کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ڈرامے اور ذاتی زندگی کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

حسن احمد ڈرامہ جمع تقسیم میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اس سے قبل متعدد کامیاب ڈراموں میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن احمد نے کہا کہ جمع تقسیم میں میرا کردار اب ایک نئے موڑ پر ہے، کیونکہ تازہ قسط میں مجھے تمام اثاثے واپس مل گئے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ خاندانی نظام کے اپنے فائدے اور مسائل دونوں ہوتے ہیں۔ میں خود اپنے والدین، اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ رہتا ہوں اور بہت خوش ہوں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بڑی مشترکہ فیملیوں میں مسائل زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔

اداکار کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مثبت ردعمل ملا، جہاں مداحوں نے ان کی خاندانی وابستگی اور حقیقت پسندانہ سوچ کو سراہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید