• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو معاشی ترجیحات میں بدل دیا، وزیر خارجہ

برلن(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو معاشی ترجیحات میں بدل دیا، ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسر معاشی سرگرمیوں اور مواقعوں سے متعارف کروا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے یہاں "پاکستان ہاؤس" میں عشائیے کے دوران شرکاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیے گئے عشائیےمیں جرمنی کی اہم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، 22کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ہم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔جرمن کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں "وزیٹرز بک" میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

تازہ ترین