• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایف غریبوں کو سہولیات پہنچانے میں کردار ادا کر رہی ہے،حمید اللہ

پشاور( وقائع نگار) رمضان المبارک قریب آتے ہی پشاور سمیت مردان اور دیگر اضلاع میں غریب اور مسکین لوگوں میں پاکستان ڈیویلپمنٹ فانڈیشن کی جانب سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پی ڈی ایف غریبوں کو سہولیات پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس ضمن میں پی ڈی ایف نے غریب پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس سلسلے میں پاکستان ڈیو یلپمنٹ فاونڈیشن کے ترجمان حمید اللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز پاکستان ڈویلپمنٹ فانڈیشن کے زیر اہتمام پشاور کے 100خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئیں جب کی راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اس سے قبل پاکستان ڈیویلپمنٹ فانڈیشن نے کورونا وائرس کے باعث ھروں میں محصور غریب اور دیہاڑی دار مزدورں کی بھی بھر پور مدد کی تھی جبکہ رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں غریب اور نادر لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا اس حوالے سے چیئرمین محمد بلال سیٹھی کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت اور غریب عوام کی مدد کرنا ذمہ دار شہریوں کی نشانی ہے ۔
تازہ ترین