• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر عالم عمر ایوب کی پیراگلائیڈنگ کی صلاحیتیں دیکھ کر حیران

اداکار و گلوکار فخر عالم کو وفاقی وزیر توانائی عُمر ایوب کی پیراگلائیڈنگ کی صلاحیتوں نے حیران کردیا۔

فخر عالم نے عمر ایوب کی مظفرآباد میں 10 ہزار فٹ بلند پیرچناسی کے مقام سے پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کرتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت عمدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے بہت سے سیاحت کے مقامات ہیں جن تک رسائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عمر ایوب کو پیراگلائیڈنگ کرتے دیکھ کر اور اس کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عُمر ایوب نے پیرچناسی سے پیراگلائیڈنگ کی اور مظفرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اس موقع پر عُمر ایوب نے کہا کہ پیرچناسی کا تفریحی مقام پیراگلائیڈنگ کے لیے سب سے بہترین مقام ہے، عُمر ایوب نے کہا کہ پیراگلائیڈنگ کا کھیل فروغ دے کر یہاں کی سیاحت بڑھائی جا سکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیراگلائیڈنگ کے لیے پیرچناسی سے بہتر جگہ دنیا میں نہیں ملتی۔ عُمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت کوچیلنج ہے، ان کا وزیر مقبوضہ کشمیر میں اسپورٹس کا کوئی پروگرام کرا دے۔

تازہ ترین