• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور کی ’بومبے بوائے‘ پر نیتو کپور کا دلچسپ تبصرہ

سدابہار بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے اپنی ایک اور پرکشش تصویر شیئر کی جس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ نیتو کپور نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا۔ 

بالی ووڈ سپر اسٹار سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین اکثر انیل کپور کی تصاویر کو نوجوانوں کے لیے چیلنج قرار دیتے ہیں۔ 

تاہم حال ہی میں انھوں اپنی تصویر سے ایک مرتبہ پھر اس چیلنج کو ہوا دے دی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے انیل کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عنوان تحریر کیا ’سال 1956 سے بومبے بوائے‘۔

ان کی اس تصویر پر مداحوں کے ساتھ ساتھی اسٹارز نے بھی دلچسپ تبصرے کیا۔ 

جگ جگ جیو کی معاون اسٹار نیتو کپور نے اسے شاندار کہا۔ 

فرح خان کنڈر، فاطمہ ثنا شیخ، اداکار کرن ٹیکر کے ساتھ ساتھ انیل کی اہلیہ سنیتا نے بھی ایموجیز کے ساتھ تبصرے کیے۔



تازہ ترین