• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اسٹیشن پر حملے کے کیس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور دیگر بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور دیگر کو بدین میں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں بری کرنے کا حکم دیدیا،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف بدین میں تھانے پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 2015 میں درج کیا گیا تھا، ذوالفقار مرزا نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو چھ سال اس کیس میں پھنسا کر رکھا گیا۔سچ کی جیت ہوئی اور یہ ثابت ہوگیا کہ سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین