• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری سیاسی سوچ کو کیریئر پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے،اسکارلٹ جوہانسن

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ اداکاروں پر معاشرے میں عوامی کردار ادا کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔میری سیاسی سوچ کو میرے کیریئر پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے۔

حال ہی میں ایک برطانوی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے 36 سالہ اسکارلٹ جوہانسن نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ لوگوں سے اس بات کی توقع رکھی جائے جو وہ کرنا نہیں چاہتے۔ میرا کام فن کے ذریعے سامعین کے لئے زندگی کے تجربات کی عکاسی کرنا اور آئینہ بننا ہے۔

اسکارلٹ جوہانسن نے مزید کہا کہ میں اپنے کام میں سب سے زیادہ کامیابی جب محسوس کرتی ہوں جب میں سامعین سے جڑ کر انہیں کچھ محسوس کراتی ہوں۔ دیکھنے والوں کا اس پر اچھا،برا یا کوئی بھی ردعمل ہوسکتا ہے اور یہی میرا کام ہے۔

اسکارلٹ جوہانسن کا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی نظریات سے ان کے کیریئر کو متاثر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ معاشرے میں عوامی کردار ادا کرنا ان کا کام نہیں ہے۔

تازہ ترین