• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک نہ پہننے پر لڑکے کو پیچھے ہٹنے کا کہا، شہزاد رائے

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے ایک مداح اور اس کے والد کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک لڑکا میرے پاس سیلفی کے لئے آیا جس نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔ جس پر میں نے اس سے کہا کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ میرے جواب دینے کے کچھ منٹ بعد لڑکے کے والد نے میرے پاس آکر غصے کا اظہار کیا۔ جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں نے جو کہا وہ آپ کے بچے کے تحفظ کے لئے کہا۔

شہزاد رائے نے کہا کہ لڑکے کے والد نے مجھے جواب دیا کہ اتنا نقصان تو اس بچے کو کورونا سے بھی نہیں ہوتا جتنا تم نے اس کا دل دکھا کر کیا ہے۔

شہزاد رائے کی اس پوسٹ کو متعدد لوگوں نے پسند کیا اور کئی صارفین نے ان کے بیان کئے گئے واقعے پر اپنی رائے بھی دی۔

تازہ ترین