• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے رحمٰن اور ضیاء شاہد کے انتقال پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

کراچی (جنگ نیوز) انسانی حقوق کے علمبردار اور معروف کالم نویس آئی اے رحمٰن اور خبریں گروپ آف پبلی کیشنز کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کے انتقال پر اے پی این ایس نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی، سینئر نائب صدر جمیل اطہر، سیکریٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی اور دیگر عہدیداروں نے ملک میں اخباری صنعت کی ترقی اور فروغ میں ضیاء شاہد کی خدمات اور کردار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا کہ مرحوم نے کئی حیثیتوں میں اے پی این ایس کے لئے اہم خدمات انجام دی ہیں جن میں اے پی این ایس کے نائب صدر کا منصب بھی شامل ہے۔ اے پی این ایس نے مرحومین کے انتقال پر لواحقین سے گہرے تعزیت کاا ظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

تازہ ترین