• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ: پہلے راؤنڈ میں کرسٹیو، آلی جینڈرو، جان مل، ٹامی پال کامیاب

مونٹی کارلو ٹینس ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسلان کرسٹیو، آلی جینڈرو فوکینا، جان مل مین اور ٹامی پال اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

فرانس میں جاری ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں روس کے اسلان کرسٹیو کا مقابلہ اٹلی کے لورینزو موساٹی سے ہوا۔

کرسٹیو نے حریف کے خلاف بآسانی اسٹریٹ سیٹ میں فتح حاصل کر کے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

کرسٹیو کی جیت کا اسکور 3-6 اور 4-6 رہا۔

ایک اور میچ میں اسپین کے الجینڈرو فوکینا نے آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینوآر کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔

فوکینا نے 4-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی، اگلے مرحلے میں وہ اٹلی کے بریٹینی سے مقابلہ کریں گے۔

جان مل مین نے اوگو ہمبرٹ کو 3-6 اور 3-6 سے شکست دی جبکہ امریکا کے ٹامی پال نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، جہاں ان حریف اسپین کے پیڈرو مارٹینز انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے۔

تازہ ترین