کیا عامر خان کی بیٹی کک باکسر بننے جارہی ہیں؟
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عامر خان کی بیٹی کک باکسر بننے جارہی ہیں؟


بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی اِرا خان نے کک باکسنگ کی مشقیں شروع کردیں۔ 

اِرا خان اکثر اپنی روز مرہ زندگی اور اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھارے کے ساتھ گزارے لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

انھوں نے حال ہی میں فٹنس ٹرینر نوپور کے ہمراہ اپنی ایک اور ویڈیو شئر کی جس میں انھیں کک باکسنگ کا کھیل سیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئیرا نے یہ چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں کک باکسنگ کے کچھ گر سیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اِرا نے یہ بھی لکھا کہ یہ کھیل ان کے مطلب کا نہیں ہے۔ 

ساتھ میں انھوں نے کچھ ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی پہلی کلاس میں ناکام ہوگئی ہیں۔ 

ان دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جبکہ صارفین اس بات کا بھی سوال کر رہے ہیں کہ کیا اِرا کا رجحان کک باکسنگ کی جانب ہے؟

تاہم یہ صرف سوالات ہیں، کیونکہ اس کا صحیح جواب خود اِرا ہی دے سکتی ہیں، جو مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی صاحبزادی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید