وزیرثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) مرچکا، مولانا فضل الرحمٰن ادھر کے رہے اور نہ اُدھر کے رہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی پارلیمان سے استعفے نہیں دے رہی تو پی ڈی ایم میں شامل ن لیگ کو چاہیے کہ وہ استعفیٰ دے دے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت میں ہے وہ کیوں استعفے دے گی؟ مولانا کو استعمال کرکے ن لیگ نے نواز شریف کو بھگا دیا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں آج تک ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دو دن میں وزیراعلیٰ محمود خان نے رمضان پیکیج کا اعلان کریں گے، ماہ مقدس میں عوام کے لیے سستے بازار قائم کئے جا رہے ہیں۔