وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہانگیر ترین کی سیاسی سرگرمیوں پر تبصرہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہیں، کچھ دوستوں کا اُن کے ساتھ کھانا کھالینا کوئی جرم تھوڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاری مظاہروں سے آکسیجن سلینڈرز کی فراہمی متاثر ہورہی ہے، کسی بھی گروپ کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ملک بھر میں جاری احتجاج پر صحافی نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ کیا حکومت کے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات ہورہے ہیں؟
اس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، تھوڑا انتظار کرلیں۔