• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج تیسرا ٹی20، پاکستان کو اپنے فیورٹ گراؤنڈ میں فتح کی امید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹر نیشنل بدھ کو سپر اسپورٹ پارک میں ہورہا ہے۔ سنچورین وہ گرائونڈ ہے جہاں پاکستان نے دو ون ڈے انٹر نیشنل میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی ۔ اس لئے پاکستان اپنے فیورٹ گرائونڈ میں سیریز میں برتری حاصل کرکے آخری میچ بھی جیتنا چاہتا ہے۔پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹی20 سیریز جیتنے کے لئےمیزبان ٹیم کو شکست دینا ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے۔ پاکستان کےاوپنر فخر زمان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ وہ ٹانگ میں الرجی کے باعث دوسرا میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں۔ مثبت مائنڈ سیٹ سے جاتے ہیں ، جو پلان کیا تھا ویسا ہونہیں سکا۔ اگلے میچ میں کم بیک کریں گے اور جیتیں گے ۔ توقع ہے کہ پاکستان فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے حیدر علی کو ڈراپ کرے گا جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دے کر حارث رئوف کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ تین وکٹ سے جیتا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرے میچ میں چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین