• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ میں پلئیرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی میں آکشن ڈرافٹ اور ری ٹینشن کے معاملات پر بحث میں پلئیرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کے حوالے سے بھی فیصلہ ہو گیا۔

ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس طلب کیا جا سکے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل چیمپئین لاہور قلندرز نے پلئیرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور حیدر آباد نے بھی آکشن کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پشاور زلمی اور سیالکوٹ نے ڈرا آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔

پانچ پرانی فرنچائزز نے چار ری ٹینشن پر اتفاق کیا ان میں ایک برانڈ ایمبیسڈر ہو گا، چار ری ٹینشن ہر کٹیگری میں ایک ایک ہو گی ایک پلئیر کو نچلی کٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز باقی پلئیرز پول سے اسی طرح کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیں گی، دو نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن پر زور دیا باقی پلئیرز پول کا آکشن ہو گا اور فرنچائزز کھلاڑی آکشن میں اٹھائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کا فارمولا چیئرمین محسن نقوی کو بھجوایا جائے گا اور اگلے ایک دو روز میں اس کا با قاعدہ اعلان ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید