• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ آتشزدگی میں کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی: شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فوری طور پر گل پلازہ میں آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری مشینری رات سے آگ بھجانے میں مصروف ہے، آگ لگنے سے کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ آگ کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، آگ بھجانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔

آگ کے باعث گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں جل گئی ہیں، گیس لیکج کے باعث عمارت میں دھماکے کے بعد گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

قومی خبریں سے مزید