وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کرنے کی ہدایت کی ہے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا بھی حکم دے دیا۔
سید مراد علی شاہ نے کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے، ایک فائر فائٹر بھی آگ میں جاں بحق ہوگیا۔
آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے، 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔
شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، آگ بھجانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔