• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچنگ سینٹر میں سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں کھیلوں کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بجٹ منظور کر لیا ہے۔ کوچنگ سینٹر میں نیا ایتھلیٹکس ٹریک لگایا جائے گا اس مقصد کے لئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ باکسنگ ہال اور جمنازیم کی تکمیل اور تزئین و آرائش کاکام بھی شروع ہوگیا،کوچنگ سینٹر میں موجود سڑک کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

تازہ ترین