مصر ایئرلائن کی کینیڈا سے قاہرہ کی پرواز میں بچے کی پیدائش
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ایئرلائن کی کینیڈا سے قاہرہ کی پرواز میں بچے کی پیدائش

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) مصر ایئرلائن کی کینیڈا سے قاہرہ کی پرواز میں سوار خاتون نے جہاز کی مسافر میڈیکل کی طالبہ کی مدد سے بچے کو جنم دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کینیڈا کے انجامینا ایئرپورٹ سے قاہرہ کیلئے ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد مصر ایئرلائن کی پرواز کی 27سالہ مسافر خاتون کلثومہ محمد کی طبیعت خراب ہوگئی۔میڈیکل کی طالبہ لیلیٰ محمد ابوبکر نے خود کو میڈیکل ایمرجنسی میں رضاکارانہ طور پر مدد کیلئے پیش کیا۔ طیارہ اس وقت سوڈان کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید