• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور وزیراعظم کا ضیاء شاہد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد / لاہور ( نمائندگان جنگ )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کی وفات پر اظہار ِافسوس کیا ہے ۔ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم نے پاکستان میں صحافت کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔ضیاء شاہد پاکستانی صحافت میں ایک منفرد مقام کے حامل تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نےبھی ضیا شاہد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور گورننگ باڈی کے ارکان نے سینئر صحافی ضیاءشاہد کے انتقال پراظہارتعزیت کیاہے، انہوں نےکہاکہ ضیاءشاہد شعبہ صحافت کے ایک درخشندہ باب تھے ۔

ملک بھر سے سے مزید