اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اور ان کے خاندان کے افراد کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ایف آئی آر میں سپریم کورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی اور ان کے بیٹے کو ملوث کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری احمدشہزاد فاروق رانا کی جانب سے منگل کے روزمیڈیا کوجاری کی گئی قرارد اد کے مطابق سپریم کورٹ بار ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ اسے اپنے صدر اور ان کے صاحبزادے کے بے گناہ ہونے کا مکمل یقین ہے ۔