• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط مردم شماری کو تسلیم کرلینا ناقابل معافی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے 2017کی متنازع مردم شماری کو تسلیم کرنے کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیصلے کو کراچی دشمنی، ملک دشمنی اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دے دیا۔ متنازع مردم شُماری کو تسلیم کروانے میں سب سے شرمناک کردار ایم کیو ایم نے ادا کیا۔ غلط مردم شُماری کو تسلیم کرلینا ناقابل معافی ہے کیونکہ یہی غلط مردم شماری نئی مردم شُماری کی بنیاد ہوگی لہٰذا اس غلط مردم شُماری کو درست تسلیم کرنے کے بعد جتنی بھی مردم شماری کرالی جائے کراچی کی گنتی درست نہیں ہوسکتی۔ یہ جاننے کے باوجود کہ نادرا سے جاری شدہ کراچی کے مستقل پتوں کے شناختی کارڈ ڈھائی کروڑ سے زائد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 میں بلدیہ میں کاروباری شخصیات کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین