• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت دو افراد قتل، ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ نیلورکے علاقہ میں فائرنگ کرکے خاتون کوقتل کردیاگیا ۔مخلق حسین نے نیلور پولیس کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر عدیل بدر نے میری بہن جبین اختر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے فیزٹومیں فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا ۔عبید منصور نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ دوران جھگڑا تیمور وغیرہ تین ملزموں نےفائر نگ کر کے مدعی کے کزن مغیث شاہ کو قتل کر دیا۔تھانہ شمس کالونی کومحمدرحمت اللہ نے بتایا کہ مدعی کابھائی محمداللہ موٹرسائیکل پراپنے کزن کے ہمراہ جارہاتھاکہ جس کوکشمیرہائی وے پرغفلت اورلاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹرک نمبرسندھ 6829کے نامعلوم ڈرائیورنے ٹکرماری جس سے مدعی کابھائی جاں بحق اورکزن زخمی ہوگیا ۔
تازہ ترین