• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامورس رسالت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، ڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نامورس رسالت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔حکومت تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی پاسداری کرے اور سعد رضوی سمیت دیگر گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے سابق صدر سجاد اکبر عباسی کی طرف سے پیش کردہ قرار داد جس کی تائید چوہدری زاہد حسین، چوہدری ظہیر اختر، ملک صالح محمد، عدنان اختر قریشی اور احتشام عباسی ایڈووکیٹ نے کی میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت معاہدے کے مطابق فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرے اور تحریک لبیک کی قیادت کو گرفتار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کا خصوصی اجلاس آج چودہ اپریل کو طلب کیا گیا ہے جس میں قرارداد پیش کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
تازہ ترین