• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کو مستقل اورتنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، پیپلز لیبر یونین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر یونین بلوچستان کے ریجنل سیکرٹری کفایت اللہ کاکڑ ، نائب صدر غلام حیدر ، سردار خان بادینی و دیگر نے مطالبہ کیا ہےکہ ادارے میں ملازمین دشمن اقدامات بند کرکے مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جائے اور گزشتہ دس سال کا فرانزک آڈٹ کراکے ذمہ داروں کا تعین و تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،یہ بات انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز جائز مطالبات پر عملدرآمد سے انکار کرتے ہوئے طے شدہ معاہدوں کی خلاف ورزی اور پیپلز لیبر یونین کے نمائندوں اور عہدیداروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے بے بنیاد کیسز رجسٹرڈ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں منظور نظر افراد کو بھاری تنخواہوں کے عوض بھرتی کیا گیا ہے جس کا مقصد ادارے کو جان بوجھ کر خسارے کی طرف دھکیل کر اسے پرائیویٹائز کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آر ایل این جی کی تکمیل کے لئے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کو نظرانداز کرکے تمام وسائل آر ایل این جی پر لگادیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے باوجود کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ صدارتی آرڈریننس کے تحت بحال کئے گئے ملازمین کی بھی پے فکسیشن پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو کمپنی تین ماہ میں ملازمت پر تعینات کرنے کی پابند ہے تاہم اس میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے جبکہ 5 فیصد ٹرسٹ کی رقم کو نجی بینکوں میں انویسٹ کرکے ذاتی فوائد حاصل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے مبینہ مزدور دشمن روئیے کے خلاف جنرل باڈی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین