• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ سلیمان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، سیکرٹری ہاؤسنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کو ہ سلیمان کے دور افتادہ مقام راکھنی کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف اور متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ پانی کی جاری سکیموں کو فوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ان سکیموں کو فعال اور مربوط رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔دیگر علاقوں میں بھی صاف پانی کی سکیموں کو جلد شروع کیا جائے گا۔
تازہ ترین