• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام علی اور سرتاج خان کا بحالی سنٹر برائے جسمانی معذور کا دورہ

پشاور( جنگ نیوز)سارک چیمبرآف کامرس نائب صدر حاجی غلام علی، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے بحالی سنٹربرائے فزیکل معذور سواتی پھاٹک امیدآباد پشاور کا دورہ کیا اور معذور بچوں کی مشکلات مسائل بارے آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے معذور افراد کے لئے بنائے گئے جسمانی اعضاء کا معائنہ کیا جبکہ سنٹر انچارج سے معلومات دریافت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی اور سرتاج احمد خان نے کہاکہ معذور کو معاشرے کے مفید شہری بنانے میں بحالی سنٹرز کا موثر کردار ہے اورمخیرحضرات معذور افراد کے خاندانوں کے ساتھ مالی معاونت جاری رکھیں تاکہ ان بچوں کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ علاج معالجے میں کوئی کسر نہ رہے ۔ انہوں نے کہاکہ جسمانی طور پر معذور بچے بھی کھیل کود، روزگارکرنا چاہتے ہیں اور ان کے لئے مصنوعی اعضاء بنانے ا ور فٹنس میں معاشرہ ساتھ دیں تو ان معذور بچوں کے چھوٹے موٹے خواہشات پورے ہو سکیں اور معاشرہ کے کارآمد شہری بننے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر سنٹر انچار ج نے حاجی غلام علی اور سرتاج احمد خان کومعذور بچوں کے نمایاں خصوصیات سے آگاہ کیا جبکہ سنٹر کے مشکلات ومسائل سے انھیں آگاہ کیا۔
تازہ ترین