• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ٹاپ گن ماوریک‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار

امریکی اداکارٹام کروز کی آنے والی نئی فلم ’ٹاپ گن ماوریک‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

فلم طے شدہ شیڈول کے مطابق رواں سال جولائی میں ریلیز ہوناتھی جواب 19نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ٹام کروز کی ایک اور فلم’مشن امپاسبل ‘ سلسلے کی ساتویں فلم19 نومبر کی بجائے آئندہ سال مئی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

تازہ ترین