• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر سینئر اداکار و میزبان سعود اور اُن کی اہلیہ، اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کے گھر کی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

یاسر حسین نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر جویریہ اور سعود کے گھر کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ’ایک خوصبورت شام انہوں نے گولڈن ہاؤس میں گزاری۔‘

یاسر حسین نے دعوت دینے پر جویریہ اور سعود کا شکریہ ادا کیا۔


یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اُن کے اور سعود، جویریہ کے مداحوں کے منہ کھلے کہ کھلے رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعود اور جویریہ کےگھر کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر  خوب دھوم مچی تھی۔

جویریہ سعود نےاپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے گھر کی سیر کرواتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اُن کے خوابوں کا گھر ہے اور انہوں نے اس گھر کی سجاوٹ  کسی ڈیزائنر سے کروانے کے بجائے خود کی ہے۔

تازہ ترین