نئی امریکی انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت پر تیار ہوگئی۔
بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحے کی مجوزہ فروخت سےمتعلق آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کر رہا ہے جس میں جدید ترین فائٹرجہاز ایف 35، مسلح ڈرون اور دیگر سامان شامل ہے۔