• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو دوبارہ نوٹس جاری

اداکارہ وینا ملک کی جانب سے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ جواب دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں اسد خٹک نے جواب داخل نہ کروایا جس پر عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔


واضح رہے کہ ادکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے، جس میں ان کا موقف ہے کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہا ہے ۔

وینا ملک کا کہنا ہے کہ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے اور سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کر رہا ہے۔

تازہ ترین