• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کے سابق شوہر کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ وینا ملک کی جانب سے ہتک عزت کے دعویٰ پر ان کے سابق شوہر اسد خٹک کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی، وینا ملک نے شہرت متاثر کرنے پر سابق شوہر پر 100کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسرحیات باجوہ نے اداکارہ وینا ملک کی دعویٰ درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وینا ملک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق شوہر اسدخٹک سے خلع لے رکھی ہے، بچوں کو عدالت نے ان کے حوالے کیا ہے۔


درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر میڈیا پرجھوٹے الزامات لگا کر شہرت متاثر کر رہا ہے استدعا ہے کہ اسد خٹک کو100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے اسد خٹک کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین