• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی اتفاق رائے پر مبنی افغانوں کی زیرِ قیادت امن عمل کی حمایت کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ بھی کیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جاپانی سفیر مسٹوڈاکونینیوری نے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے جاپان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپان کے سفیر نے خطےمیں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغان امن عمل میں بھی پاکستان کے کردار کی خصوصی تعریف کی۔

جاپان کے سفیر نے پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین